کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز سر ویوون رچرڈز کی شمولیت سے پی ٹی وی سپورٹس پینل کے وقار میں اضافہ ہوگا‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز سر ویوون رچرڈز کی شمولیت سے پی ٹی وی سپورٹس پینل کے وقار میں اضافہ ہوگا۔ جمعہ کو مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سر ویوون رچرڈز کی پی ٹی وی کرکٹ پینل میں شامل ہونے سے یہ درخشاں …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز سر ویوون رچرڈز کی شمولیت سے پی ٹی وی سپورٹس پینل کے وقار میں اضافہ ہوگا۔ جمعہ کو مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سر ویوون رچرڈز کی پی ٹی وی کرکٹ پینل میں شامل ہونے سے یہ درخشاں حیثیت حاصل کر جائے گا اور یہ اب تک کا بہترین پینل ہوگا۔ انہوں نے ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی وی کے برینڈ نیو سیٹ پر دنیائے کرکٹ کے غیر متنازع لیجنڈز برائن لارا اور آئن چیپل کی ماہرانہ رائے سے لطف اندوز ہوں گے۔

Leave a Reply