اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی تین ماہ میں جولائی تا ستمبر کے دوران کریڈٹ کارڈز کے ذریعے کی جانے والی ای کامرس ٹرانزیکشنز میں 28.57 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2018ءکے دوران کریڈٹ کارڈز کے ذریعے کی جانے والی ای کامرس ٹرانزیکشنز سے …
کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ای کامرس ٹرانزیکشنز میں تین ماہ کے دوران 28.57 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی تین ماہ میں جولائی تا ستمبر کے دوران کریڈٹ کارڈز کے ذریعے کی جانے والی ای کامرس ٹرانزیکشنز میں 28.57 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2018ءکے دوران کریڈٹ کارڈز کے ذریعے کی جانے والی ای کامرس ٹرانزیکشنز سے 7.2 ارب روپے کا لین دین کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2017ءکے دوران کریڈٹ کارڈز کے ذریعے کی جانے والی ای کامرس ٹرانزیکشنز کا حجم 5.6 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح جولائی تا ستمبر 2017ءکے مقابلہ میں جولائی تا ستمبر 2018ءکے دوران کریڈٹ کارڈز کے ذریعے کی جانے والی ای کامرس ٹرانزیکشنز میں 1.6 ارب روپے یعنی 28.57 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔








