تہران ۔30جنوری (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ وہ جنگ شروع نہیں کرے گا لیکن اگر چھڑ گئی تو ختم ہماری مرضی سے ہوگی،ضمانت کے ساتھ مذاکرات کے لیے بھی تیار ہیں۔العربیہ ارود کے مطابق یہ بات ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے ایک اجلاس کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ایران مذاکرات میں شمولیت کو تیار ہے لیکن اس بات کی ضمانت کون دے گا کہ …
کسی نے جنگ چھیڑی تو ختم ہماری مرضی سے ہوگی،ضمانت کے ساتھ مذاکرات کے لیے بھی تیار ہیں،ایران

مزید خبریں
تہران ۔30جنوری (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ وہ جنگ شروع نہیں کرے گا لیکن اگر چھڑ گئی تو ختم ہماری مرضی سے ہوگی،ضمانت کے ساتھ مذاکرات کے لیے بھی تیار ہیں۔العربیہ ارود کے مطابق یہ بات ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے ایک اجلاس کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ایران مذاکرات میں شمولیت کو تیار ہے لیکن اس بات کی ضمانت کون دے گا کہ اس دوران ہم پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے،تاہم اگر جنگ چھڑ گئی تو اسے ہم اپنی مرضی سے ختم کریں گے۔








