ملتان ۔ 25 نومبر(اے پی پی)چیئرمین کشمیر کمیٹی پاکستان، سابق سپیکر و ممبر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیر میں گزشتہ 113 دن سے لاک ڈاﺅن کیا ہوا ہے، اس درندگی کی دنیا میں بھر میں مثال نہیں ملتی، بھارتی فوج کشمیری خواتین کی عصمت دری کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے، انسانی حقوق کی جتنی پامالی انڈیا کشمیر …
کشمیریوں پربھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھرمیں آوازبلندکرتے رہیں گے،چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام

مزید خبریں
ملتان ۔ 25 نومبر(اے پی پی)چیئرمین کشمیر کمیٹی پاکستان، سابق سپیکر و ممبر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیر میں گزشتہ 113 دن سے لاک ڈاﺅن کیا ہوا ہے، اس درندگی کی دنیا میں بھر میں مثال نہیں ملتی، بھارتی فوج کشمیری خواتین کی عصمت دری کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے، انسانی حقوق کی جتنی پامالی انڈیا کشمیر میں کررہا ہے دنیا میں کہیں نہیں ہورہی ہے، دنیا کی سب ہیومن رائٹس تنظیمیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پرآواز اٹھا رہی ہیں، وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں بھرپور طریقے سے کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا کو مسئلہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ای لائبریری ملتان میں منعقدہ "کشمیر سیمینار 2019 "سے صدارتی خطاب میں کیا۔ جس کے مہمانان ِگرامی میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت و ممبر کشمیر کمیٹی پنجاب رکن صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی، چیئرمین اوور سیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی،پاکستانیزآرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، عمران اعظمی، اور محمد سلیم انچارج ای لائبریری ملتان شامل تھے۔کشمیر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام نے کہا کہ پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہے،مسئلہ کشمیر پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا ،بھارت کشمیر میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دے رہا،بھارت نے کشمیر کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے نیویارک ٹائمز سمیت عالمی اداروں نے کشمیر پر رپورٹس دیں،عالمی اداروں کی رپورٹس کے باعث بھارت پیچھے چلا گیا،پہلی بار مقبوضہ کشمیر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا۔چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جنوری 1989ءسے اب تک بھارتی فوجیوں نے ایک ہزار سے زائد کشمیری خواتین سمیت 95 ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا، اب تک لاکھوں کشمیریوں کو زخمی اور معذور کر دیا گیا۔پاکستان کشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کے لئے آخری دم تک آواز بلند کرتا رہے گا اور کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کا مستقبل کشمیر کے بغیر ادھورا ہے ہمیں پاکستان کو اقتصادی ومعاشی طاقت بنانا ہوگا، چین ہمارے بعد آزاد ہوا مگرآج دنیا کی بڑی عالمی معاشی طاقت ہے۔کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام نے کہا کہ کشمیریوں کو ہر صورت استصواب رائے کا حق دیا جائے۔ کشمیر مسئلہ پر پاک بھارت تین جنگیں ہو چکی ہیں۔ بھارت خود اقوامِ متحدہ میں مسئلہ کشمیر لیکر گیا انڈیا ہمیشہ مذاکرات سے بھاگ گیا۔کشمیرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی پنجاب کے رکن محمد ندیم قریشی نے کہا کہ اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں عالمی طاقتوں کا مسئلہ کشمیر پر دوہرا معیار ہے، اقوامِ متحدہ اور عالمی طاقتیں کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ہم کشمیر میں کرفیو کی مذمت کرتے ہیں۔








