کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد کی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیر میراتھن کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد کی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیر میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں اتھلیٹس پرجوش دکھائی دیئے۔ بلیو ایریا کے نجی مال سے فیصل مسجد تک منعقدہ میراتھن میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اندازمیں محبت کا ثبوت دیا۔ اس موقع پر …

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد کی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیر میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں اتھلیٹس پرجوش دکھائی دیئے۔ بلیو ایریا کے نجی مال سے فیصل مسجد تک منعقدہ میراتھن میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اندازمیں محبت کا ثبوت دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر، عدنان ریاض، عثمان ڈار، یوسف قراة العین بھی موجود تھے۔بلیوایریا سے راجہ حسن اختر اور طہماس بٹ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و امان کی بحالی کے لئے ہم ہر وقت تیار ہیں بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے ہم ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، ہر پاکستانی شہری کشمیریوں کے ساتھ ہے، میرا تھن میں خواتین کی کیٹگری میںمہوش نے جبکہ مردوں کے ایونٹ میں وقاص نے کامیابی اپنے نام کی۔ میرا تھن میں بچے، نوجوان، بزرگوں نے شرکت کی۔ فیصل مسجد کے باہر منعقدہ اختتامی تقریب کے موقع پر شرکاءنے پاکستان زندہ باد، کشمیر زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ خاتون اتھلیٹ مہوش کا کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کو یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم امن سے محبت کرتے ہیں جبکہ بھارت مسلمانوں اور خاص طور پر کشمیریوں پر ظلم کرکے دہشت گرد ملک ہونے کا ثبوت دے رہا ہے، خدمت گار بابا شفیق ڈوگر کا کہنا تھا کہ کشمیر ہمارا ہے اور رہے گا ہم نے کشمیریوں کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں اور موجودہ حکومت نے کشمیر کے نہتے مسلمانوں کی آوازکو دنیا بھر میں بلند کیا ہے۔