سرینگر ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے ضلع کشتواڑ کے علاقے وڑون کے دورافتادہ پہاڑی گاﺅں سکھنائی میںآتشزدگی کی بھیانک اور پر اسرار واردات پرشدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ آتشزدگی سے پورا علاقہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ،جو چشم شاہی سب جیل سرینگر میں نظربند ہیں، ایک …
کشمیریوں کے پر امن احتجاج کو طاقت کے بل پر سبوتاژکرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، میر واعظ

مزید خبریں
سرینگر ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے ضلع کشتواڑ کے علاقے وڑون کے دورافتادہ پہاڑی گاﺅں سکھنائی میںآتشزدگی کی بھیانک اور پر اسرار واردات پرشدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ آتشزدگی سے پورا علاقہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ،جو چشم شاہی سب جیل سرینگر میں نظربند ہیں، ایک بیان میں آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی ریڈ کراس اور بین الاقوامی امدادی اداروں سے متاثرین کی فوری امداد اور داد رسی کی اپیل کی ۔ انہوںنے کہاکہ موسم سرما کی آمد آمد ہے اور متاثرین کا سب کچھ جل کر خاکستر ہو چکا اور انہیں امداد کی فوری ضرورت ہے ۔








