اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات نے کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے خصوصی تقریب کااہتمام کیا جس میں کالج کی طالبات اساتذہ سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ کالج کی طالبات نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے مختلف ٹیبلو ز اور تقاریر پیش کیں ۔ تقریب کی مہمان خصوصی مشال ملک نے کالج کے اساتذہ اور …
کشمیری طالبات کے بھارتی فوج کا مقابلہ بہادری سے کرنے جیسی مثال نہیں ملتی، مشال ملک اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات میں کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات نے کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے خصوصی تقریب کااہتمام کیا جس میں کالج کی طالبات اساتذہ سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ کالج کی طالبات نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے مختلف ٹیبلو ز اور تقاریر پیش کیں ۔ تقریب کی مہمان خصوصی مشال ملک نے کالج کے اساتذہ اور طالبات کے جذبہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اپنے خطاب میں مشال ملک نے کہاکہ 27 اکتوبر 1947ءکو بھارت نے کشمیر پر تسلط قائم کیا اور 70سال گزرجانے کے باوجود کشمیری عوام کو اپنا حق نہں ملا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر ازٓادی کے لئے جو تاریخ رقم کی ہے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی ۔








