گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ پاکستان کے ساتھ جوڑ دیا تھا۔ یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 19 جولائی 1947 کا دن تاریخِ کشمیر میں اہم اور فیصلہ کن سنگِ میل ہے
کشمیری عوام نے قیامِ پاکستان سے قبل ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ پاکستان کے ساتھ جوڑ دیا تھا، فیصل کریم کنڈی

مزید خبریں
پشاور۔ 19 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ پاکستان کے ساتھ جوڑ دیا تھا۔ یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 19 جولائی 1947 کا دن تاریخِ کشمیر میں اہم اور فیصلہ کن سنگِ میل ہے، کشمیری عوام نے قیامِ پاکستان سے قبل ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ پاکستان کے ساتھ جوڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ رشتہ نظریاتی، جغرافیائی اور لازوال ہے، بھارتی ظلم و جبر کشمیریوں کے جذبۂ آزادی اور پاکستان سے محبت کو کم نہیں کر سکتا۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلائے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی جدوجہد کے ذریعے مکمل آزادی کا سورج دیکھیں گے







