اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)سینٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری نوٹس لے،اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ بی …
کشمیری عوام کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری نوٹس لے،اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دیا جائے ، چیئر پرسن بی آئی ایس پی سینٹر روبینہ خالد

مزید خبریں
اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)سینٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری نوٹس لے،اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔
بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یومِ یکجہتیٔ کشمیر مظلوم کشمیری عوام سےغیرمتزلزل حمایت کےعزم کی تجدید کا دن ہے،پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ،کشمیری عوام کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری نوٹس لے۔ سینٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کی ہے،قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔
سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کشمیری عوام کی آواز دنیا تک پہنچا رہے ہیں،صدرِ مملکت آصف علی زرداری بھی کشمیری عوام کے حقوق کے لیے سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ یومِ یکجہتیٔ کشمیر کشمیری شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام انسانی وقار اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے مشن پر کاربند ہے۔سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری، آئینی اور پرامن جدوجہد کے ذریعے کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھے گی۔








