کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بدترین بھارتی ریاستی جبر، محاصروں، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

پشاور۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا جو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی تھی۔ یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر گورنر ہاؤس پشاور سے جاری اپنے پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج کا دن …

پشاور۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا جو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی تھی۔ یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر گورنر ہاؤس پشاور سے جاری اپنے پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج کا دن اس غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاج اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بدترین بھارتی ریاستی جبر، محاصروں، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

اس کے باوجود ان کے حوصلے اور عزم میں کمی نہیں آئی۔ کشمیری عوام اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق، حقِ خود ارادیت دلوانے میں مؤثر کردار ادا کریں۔ گورنر نے واضح کیا کہ پاکستانی حکومت اور عوام، کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم شروع دن سے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، بھارت تمام تر مظالم کے باوجود کشمیری عوام کو انکے حق خودارادیت اور جدوجہد آزادی سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ ظلم ہمیشہ کے لیے غالب نہیں رہ سکتا۔ کشمیری عوام کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کریں گے۔