سرینگر ۔ 31 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں اتوار کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے ٹہاب میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج ضلع میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹوکنہ گلزار پورہ کے رہائشی شارق احمد شیخ اور مہندبیج بہاڑہ کے رہائشی شبیر احمد کو بھارتی فوجیوںنے تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہیدکردیا تھا ۔پلوامہ ، اونتی …
کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر پلوامہ میں مکمل ہڑتال

مزید خبریں
سرینگر ۔ 31 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں اتوار کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے ٹہاب میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج ضلع میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹوکنہ گلزار پورہ کے رہائشی شارق احمد شیخ اور مہندبیج بہاڑہ کے رہائشی شبیر احمد کو بھارتی فوجیوںنے تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہیدکردیا تھا ۔پلوامہ ، اونتی پورہ، ٹہاب ، ترال اور دیگر ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ ضلع میںتمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی ۔ ترال ، اونتی پورہ اور پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد کو تعینات کیاگیا تھا ۔








