کشمیر بھر کے نمائندوں نے 19 جولائی1947 کو سردار ابراہیم خان کے گھر الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کی ،امیر جماعت اسلامی

:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 19 جولائی1947 کو سرینگر میں سردار ابراہیم خان کے گھر منعقدہ اجلاس میں الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی جس میں سرینگر ، جموں اور مظفرآباد سے میرپور تک ریاست کے ہر علاقے کے نمائندے شریک ہوئے تھے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری کل بھی متحد تھے اور آج بھی متحد ہیں،پاکستانی قوم کشمیری عوام …

لاہور۔19جولائی (اے پی پی):امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 19 جولائی1947 کو سرینگر میں سردار ابراہیم خان کے گھر منعقدہ اجلاس میں الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی جس میں سرینگر ، جموں اور مظفرآباد سے میرپور تک ریاست کے ہر علاقے کے نمائندے شریک ہوئے تھے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری کل بھی متحد تھے اور آج بھی متحد ہیں،پاکستانی قوم کشمیری عوام کے اصولی حمایت پر ثابت قدم ہے ، پاکستانی عوام نے ہر مرحلے میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت کا حق ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،مقبوضہ جموں وکشمیر کا ہر نوجوان اس کی آزادی کےلئے قربانیاں دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا نعرہ کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے اور یہ پوری کشمیری قوم کا نعرہ ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اور کشمیر کی سب اکائیاں پاکستان کا حصہ بنیں گی۔