کوئٹہ۔ 05 فروری (اے پی پی):پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاہے کہ کشمیر صرف ایک خطہ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، ظلم …
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ایم این اے نوابزادہ جمال رئیسانی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 05 فروری (اے پی پی):پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاہے کہ کشمیر صرف ایک خطہ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، ظلم کے اندھیرے زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں، میرا قبیلہ اور پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ان کی آواز ہماری آواز ہے۔








