گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر کشمیری عوام کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ الحاقِ پاکستان کشمیر کی آزادی اور تکمیلِ پاکستان کا سنگِ میل ہے۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 19 جولائی (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر کشمیری عوام کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ الحاقِ پاکستان کشمیر کی آزادی اور تکمیلِ پاکستان کا سنگِ میل ہے۔اتوار کو یہاں گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 19جولائی 1947کو کشمیریوں نے اپنے مستقبل کو پاکستان سے جوڑنے کا تاریخی فیصلہ کیا تھا، جو کشمیری رہنمائوں کے دوقومی نظریہ پر غیر متزلزل ایمان کا عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور وہ دن دور نہیں جب وہاں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ بھارتی ظلم و ستم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کسی صورت دبا نہیں سکتا اور پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔گورنر سندھ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیر کو فوری حل کرائے تاکہ خطے میں پائیدار امن قام ہو سکے۔







