اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) بھارت میں سابق ہائی کمشنر عبدالباسط خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے ہمیں نمائندہ مقررکرنا چاہئے جو اقوام عالم میں مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی اور سنٹر آف پیس اینڈ سوشل سٹڈیز کے زیر اہتمام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور انسانی حقوق …
کشمیر کے حوالے سے ہمیں نمائندہ مقررکرنا چاہئے، عبدالباسط خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) بھارت میں سابق ہائی کمشنر عبدالباسط خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے ہمیں نمائندہ مقررکرنا چاہئے جو اقوام عالم میں مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی اور سنٹر آف پیس اینڈ سوشل سٹڈیز کے زیر اہتمام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کا دن ہمیں یہ سوچنے پر مجبورکرتا ہے کہ ہم کس حد تک کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور ہم درست سمت کی طرف گامزن ہیں یا ہمیں اپنی پالیسیوں میں تبدیلیاں لانا ہونگی۔عبدالباسط خان نے کہا کہ ہمیں ہر پلیٹ فارم پر بڑھ چڑھ کر کشمیرکاز کو اٹھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیرکے حوالے سے جو بھی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے وہ کشمیر کا مسئلہ پرامن طریقے سے حل کرنے کی دیانتداری سے کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ہمیں اپنا ایک نمائندہ مقررکرنا چاہئے جو اقوام عالم میں مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرے۔








