اسلام آباد ۔3 مارچ(اے پی پی) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ملک میں پکڑے جانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بھارت کے حوالے نہیں کیا جائے گا‘ اس کے خلاف ایف آئی آر تیار کرلی گئی ہے جبکہ بھارتی حکومت کو اس حوالے سے ایک سوالنامہ بھی بھجوایا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سرتاج عزیز نے طلحہ محمود کے سوال کے …
کلبھوشن یادیو اس کے خلاف ایف آئی آر تیار کرلی گئی ہے،سرتاج عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔3 مارچ(اے پی پی) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ملک میں پکڑے جانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بھارت کے حوالے نہیں کیا جائے گا‘ اس کے خلاف ایف آئی آر تیار کرلی گئی ہے جبکہ بھارتی حکومت کو اس حوالے سے ایک سوالنامہ بھی بھجوایا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سرتاج عزیز نے طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں بتایا کہ کینیڈا میں پاکستانی سفارتخانے میں زیادہ تر شکایات مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اور نادرا کارڈ کی پروسیسنگ میں تاخیر سے متعلق ہوتی ہیں۔ یہ شکایات فوری طور پر نادرا ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردی جاتی ہیں۔







