کلین اینڈ گرین پاکستان مہم ایک اہم قومی مقصد ہے، مراد سعید

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) مواصلات کے وزیر مملکت مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی 1200 کلومیٹر طویل موٹر ویز اور ہائی ویز کے ساتھ درخت لگانے سے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مضمرات سے بچا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں خیبرپختونخوا میں 300 ارب روپے کے درخت سیلاب …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) مواصلات کے وزیر مملکت مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی 1200 کلومیٹر طویل موٹر ویز اور ہائی ویز کے ساتھ درخت لگانے سے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مضمرات سے بچا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں خیبرپختونخوا میں 300 ارب روپے کے درخت سیلاب اور گرمی سے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں بھی معاون ثابت ہوئے ہیں۔ ہفتہ کو وہ یہاں کنسٹرکشن ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت کو سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی، این ایچ اے کے چیئرمین جواد رفیق ملک اور دیگر اعلی حکام کی جانب سے ادارے کی کارکردگی اور کامیابیوں کے حوالہ سے بتایا گیا۔ اس موقع پر مراد سعید نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم ایک اہم قومی مقصد ہے جس سے ہمارے جنگلات کو تحفظ حاصل ہو گا جس سے قومی ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔