کلیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ ملتان کی انسداد سمگلنگ کے تحت کارروائی ،چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی اشیاء ضبط

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):کلیکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ)ملتان نے ملتان کے مشاہد سینٹر اور غلہ منڈی میں انسداد سمگلنگ کے تحت چھاپے مار کر غیر قانونی اور سمگل شدہ اشیاء ضبط کر لیں جن کی مالیت تقریباً 4 کروڑ 1 لاکھ 42 ہزار روپے ہے۔ ہفتہ کو ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انسداد سمگلنگ ٹیموں نے چھاپے کے دوران مختلف غیر قانونی اشیاء برآمد کیں …

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):کلیکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ)ملتان نے ملتان کے مشاہد سینٹر اور غلہ منڈی میں انسداد سمگلنگ کے تحت چھاپے مار کر غیر قانونی اور سمگل شدہ اشیاء ضبط کر لیں جن کی مالیت تقریباً 4 کروڑ 1 لاکھ 42 ہزار روپے ہے۔

ہفتہ کو ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انسداد سمگلنگ ٹیموں نے چھاپے کے دوران مختلف غیر قانونی اشیاء برآمد کیں جن میں غیر ملکی سگریٹس، اسکمڈ ملک پائوڈر، پرمیٹ پائوڈر، زیرہ، بیٹل نٹس، مونو سوڈیم گلوٹامیٹ (MSG)، شاہین گٹکا، حقہ کے فلیورز، وِیپ ڈیوائسز اور متعلقہ لوازمات شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ، 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےملتان کسٹمز انفورسمنٹ ٹیموں کی مؤثر کارروائی کو سراہا ہے اور سمگلنگ کے خلاف اپنے پختہ عزم، قانونی تجارت کے تحفظ، عوامی صحت کی حفاظت اور قومی خزانے کو نقصان پہنچنے سے بچانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔