کل جماعتی حریت کانفرنس اور کشمیر سینٹرکے زیر اہتمام یوم الحاق پا کستان کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

کل جماعتی حریت کانفرنس اور کشمیر سینٹرکے زیر اہتمام اتوار کے روز لاہور پریس کلب کے با ہر 19جولا ئی یوم الحاق پا کستان کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں استحکام پارٹی کی طرف سے نامزد امیدوار بلال بٹ ، پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار غلام عباس میر، مسلم لیگ ن کے نا مزد امیدوار اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے انجینئر مشتاق محمود …

لاہور۔19جولائی (اے پی پی):کل جماعتی حریت کانفرنس اور کشمیر سینٹرکے زیر اہتمام اتوار کے روز لاہور پریس کلب کے با ہر 19جولا ئی یوم الحاق پا کستان کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں استحکام پارٹی کی طرف سے نامزد امیدوار بلال بٹ ، پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار غلام عباس میر، مسلم لیگ ن کے نا مزد امیدوار اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے انجینئر مشتاق محمود نے خطاب کیا۔

ریلی سے مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ بد قسمتی سے کچھ ایسے عنا صر ہیں جن کو پاکستان کا موجودہ دفاعی اور سفارتی مقام ہضم نہیں ہورہا، وہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح ہم پاکستان کو اور اس کے اداروں کو بد نام کر کے اپنے مذ موم مقاصد میں کا میاب ہو جا ئیں،مگر وہ یاد رکھیں ایسا ممکن نہیں ہو سکے گا اور وہ اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی بھی کا میاب نہیں ہو سکیں گے ۔

مقررین نے کہا کہ ان شر پسند عناصر نے بلوچستا ن اور کے پی کے میں ہمارے چند لوگوں کو گمراہ کیا، اسی طرح وہ چاہتے ہیں کہ کشمیر میں بھی لوگوں کو گمراہ کریں گے لیکن تا ریخ گواہ ہے کہ کشمیریوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں ،کشمیریوں نے 14 اگست سے پہلے، 19 جولائی کو پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا، وہ اب کیسے پاکستان کو چھوڑسکتے ہیں، یہ بس احمقانہ خیال ہے جسے ان شر پسند کو ذہن سے نکا لنا ہو گااور یہ نعرہ لگا نا ہو گا کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

اس مو قع پر ریلی کے شرکا ء نے پاکستان اور کشمیرکے حق میں جبکہ بھارت کے خلاف شدید نعر ے بازی کی۔شرکا نے بڑے بڑے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پا کستان کے نعرے درج تھے۔