‎کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان دباؤ یا دھمکی سے مرعوب ہوگا، ہماری مسلح افواج کی جوابی صلاحیت ہمہ گیر اور بروقت ہے، صدر مملکت

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):‎صدر مملکت آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان دباؤ یا دھمکی سے مرعوب ہوگا، ہماری مسلح افواج کی جوابی صلاحیت ہمہ گیر، بروقت اور فیصلہ کن ہے اور وہ دشمن کے ناپاک عزائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بھرپور استعداد رکھتی ہیں۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان …

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):‎صدر مملکت آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان دباؤ یا دھمکی سے مرعوب ہوگا، ہماری مسلح افواج کی جوابی صلاحیت ہمہ گیر، بروقت اور فیصلہ کن ہے اور وہ دشمن کے ناپاک عزائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بھرپور استعداد رکھتی ہیں۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آج پاکستان کی باوقار قوم اور ہماری دلیر مسلح افواج وطن کی سالمیت اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ ریاست پاکستان امن، استحکام اور علاقائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، کسی کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان دباؤ یا دھمکی سے مرعوب ہوگا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کی جوابی صلاحیت ہمہ گیر، بروقت اور فیصلہ کن ہے اور وہ دشمن کے ناپاک عزائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بھرپور استعداد رکھتی ہیں، ہم تصادم نہیں چاہتے، لیکن اگر کسی نے پاکستان کے امن کو کمزوری سمجھا تو اسے سخت جواب ملے گا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے احسان فراموش طالبان رجیم اپنے محسن پاکستان کےخلاف اپنے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان کے طول و عرض میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف ہے، ہمارے تمام سفارتی اقدامات، برادر ممالک اس مجرم ٹولے کو راہ راست پر لانے میں ناکام ہوئے، اس مجرم اور بزدل ٹولے نے بین الا قوامی سرحد عبور کر کے پاکستان کی سالمیت کو للکارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر سفارتی ذرائع اختیار کیے اور برادر ممالک کی معاونت سے اس مجرم گروہ کو راہِ اعتدال پر لانے کی سنجیدہ کوشش کی، مگر کوئی مثبت پیش رفت نہ ہو سکی، میں نے آٹھ فروری کو اسلام آباد کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد طالبان رجیم کو واضح اور سخت الفاظ میں متنبہ کیا تھا اور پانچ روز قبل 22 فروری کو بھی اسی ٹولے کو دوبارہ دوٹوک پیغام دیا تھا، پاکستان کو بخوبی علم ہے کہ تشدد کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور سرپرست کہاں بیٹھے ہیں، اگر خونریزی کا سلسلہ جاری رہا تو ذمہ دار عناصر ہماری رسائی سے باہر نہیں ہوں گے۔