کورونا ایس اوپیز سے آگاہی کیلئے 5 دسمبر سے 12 دسمبر تک ہفتہ منایا جا رہا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کی آگاہی کے حوالے سے 5 دسمبر سے 12 دسمبر تک ہفتہ منایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤسے اموات …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کی آگاہی کے حوالے سے 5 دسمبر سے 12 دسمبر تک ہفتہ منایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤسے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک کا استعمال، 6 فٹ کا سماجی فاصلہ اور بار بار ہاتھ دھونے سے ہی اس وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز سے آگاہی کیلئے 5 دسمبر سے 12 دسمبرتک آگاہی کے حوالے سے ہفتہ منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کر کے ہی کورونا وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے۔