جینوا۔1دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بحران اور قحط کے بڑھتے ہوئے خدشے کے باعث متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے آئندہ سال35 بلین ڈالر امداد کی ضرورت ہوگی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ جائزہ عالمی انسانی ہمدردی کے لگائے گئے تخمینہ کے مطابق آئندہ سال ہنگامی امددا کی مد میں دنیا بھر میں 23 کروڑ …
کورونا بحران اور قحط سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے آئندہ سال 35 بلین ڈالر امداد کی ضرورت ہوگی، اقوام متحدہ

مزید خبریں
جینوا۔1دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بحران اور قحط کے بڑھتے ہوئے خدشے کے باعث متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے آئندہ سال35 بلین ڈالر امداد کی ضرورت ہوگی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ جائزہ عالمی انسانی ہمدردی کے لگائے گئے تخمینہ کے مطابق آئندہ سال ہنگامی امددا کی مد میں دنیا بھر میں 23 کروڑ 50 لاکھ افراد کی مدد کے لیے 35 بلین ڈالر درکار ہوں گے جو 2020 کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارک لوکوک نے کہا کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے باعث لاکھوں افراد کو معاشی بحران اور قحط کا خطرہ ہے۔








