کورونا وائرس کے خلاف مل کر جنگ لڑنا ہو گی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی دنیا بھر میں تمام فریقوں سے فوری جنگ بندی کی اپیل

اقوام متحدہ ۔ 24 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کورونا وائرس کی وباء کے باعث دنیا بھر میں تمام متحارف فریقوں سے فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنی کو پشت ڈالتے ہوئے مل کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ پر توجہ مرکوز کی جائے جو انسانوں کی جانیں بچانے کی اصل جنگ ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز جاری …

اقوام متحدہ ۔ 24 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کورونا وائرس کی وباء کے باعث دنیا بھر میں تمام متحارف فریقوں سے فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنی کو پشت ڈالتے ہوئے مل کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ پر توجہ مرکوز کی جائے جو انسانوں کی جانیں بچانے کی اصل جنگ ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ اس وقت پوری دنیا کو کورونا وائرس جیسے ایک ہی دشمن کا سامنا ہے، کورونا وائرس کا تعلق کسی قوم، ملک یا کسی نسل یا مذہب سے نہیں ہے بلکہ یہ بغیر کسی رنگ و نسل سب پر حملہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے پسماندہ خطوں کی خواتین، بچوںاور بے گھر افراد کو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔جنگ سے متاثرہ ممالک میں صحت کے ناقص انتظامات کا چیلنج درپیش ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ متحارب فریق دشمنیوں، عدم اعتماد اور عداوت کو پس پشت ڈالتے ہوئے فضائی اور دیگر حملے ختم کریں کیونکہ اس وقت لوگوں کی جان بچانے کے لیے امدادی راہداری بنانا بہت ضروری ہے۔