کورونا وائرس کے 707 کیس ، 3 اموات رپورٹ ،26 ہزار 492 ٹیسٹ کیے گئے ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔پیر کو این سی او سی سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 707 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے اور 3 متاثرہ افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 26 ہزار 492 ٹیسٹ کیے گئے …

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔پیر کو این سی او سی سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 707 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے اور 3 متاثرہ افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 26 ہزار 492 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 19, پنجاب میں 8 ہزار 584, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 560, اسلام آباد میں 2 ہزار 290, بلوچستان میں 501,گلگت بلتستان میں 351, آزاد کشمیر میں 597 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 75 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر,گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 90 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار 788 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 602 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 3 ہزار 846, بلوچستان میں 15 ہزار 810, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 180، اسلام آباد میں 19 ہزار 12, خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 43، پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار 875 اور سندھ میں 1 لاکھ 43 ہزار 836 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 739 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 598 اموات، پنجاب میں 2 ہزار 335 اموات،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 269 اموات،اسلام آباد میں کل 212 اموات جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 148 اموات، گلگت بلتستان میں 90 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 87 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وائرس سے ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 42 لاکھ 90 ہزار 545 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 813 مریض زیر علاج ہیں۔