اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) کورونا وائرس نے 194 ممالک کو اپنی لپٹ میں لے لیا ہے، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 66880 ہو گئی ہے، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 1 لاکھ 1065 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 49717 افراد ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں …
کورونا وائرس 194 ممالک تک پھیل گیا، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 66880 ہو گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) کورونا وائرس نے 194 ممالک کو اپنی لپٹ میں لے لیا ہے، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 66880 ہو گئی ہے، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 1 لاکھ 1065 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 49717 افراد ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 11856 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ کی گئیں جہاں پر وائرس کا شکار مزید 602 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد اٹلی میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 6078 ہو گئی ہے، 4790 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اٹلی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 63928 ہو گئی ہے، اسپین میں مہلک وائرس نے مزید 434 زندگیوں کو نگل لیا، ایران میں وائرس کا شکار مزید 127، امریکہ میں 64، برطانیہ میں 54، ہالینڈ میں 34، جرمنی میں 22، سوئٹزرلینڈ میں 20، بیلجیئم میں 13 اور چین میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے، دنیا بھر میں ایک دن کے دوران مجموعی طور پر 1460 اموات ہوئیں اور 29450 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس تیزی سے دوسرے ممالک میں پھیلتا جا رہا ہے اور گزشتہ ایک دن کے دوران مزید 5 ممالک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ ممالک کی تعداد 194 ہو گئی ہے، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 3 لاکھ 66880 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 16098 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ ہوئی ہیں جہاں پر مزید 602 افراد وائرس کے باعث دم توڑ گئے، اسطرح اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 6078 ہو گئی ہے، اٹلی میں 4790 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 63928 ہو گئی ہے، اسپین میں مزید 434 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2206 ہو گئی ہے، 4321 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 33089 ہو گئی ہے، اسی طرح ایران میں وائرس کا شکار مزید 127 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1812 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1411 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 23049 ہو گئی ہے۔ امریکہ میں 64 ہلاکتوں کے بعد مجموعی طور پر 483 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، 7309 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، برطانیہ میں وائرس کا شکار مزید 54 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 335 ہو گئی ہے، 154 تازہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 5837 ہو گئی ہے، ہالینڈ میں 34 ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد 213، جرمنی میں 22 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 116، سوئٹزرلینڈ میں 20 ہلاکتوں کے بعد تعداد 118 ہو گئی ہے، چین میں 9 ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد 3270 ہو گئی ہے، 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جنوبی کوریا میں وائرس نے مزید 7، بیلجیئم میں 13، پرتگال میں 9، ڈنمارک میں 11، فللپائن میں 8، آسٹریا میں 5، سویڈن، ایکواڈور اور ملائیشیا میں 4، 4، ناروے اور عراق میں 3، 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔








