اقوام متحدہ ۔ 13 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون نے وبائی صورتحال اور قیام امن کو درپیش چیلنجز کے حوالہ سے سلامتی کونسل کے اعلی سطح کے مباحثے میں شرکت کے دوران کورونا وبا کو شکست دینے کے لیے یکجہتی اور تعاون کو عالمی برادری کا سب سے طاقتور ہتھیار قراردیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے خلاف عالمی جنگ میں تنازعات …
کورونا وبا کو شکست دینے کے لیے یکجہتی اور تعاون عالمی برادری کا سب سے طاقتور ہتھیار ہے ، چین

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 13 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون نے وبائی صورتحال اور قیام امن کو درپیش چیلنجز کے حوالہ سے سلامتی کونسل کے اعلی سطح کے مباحثے میں شرکت کے دوران کورونا وبا کو شکست دینے کے لیے یکجہتی اور تعاون کو عالمی برادری کا سب سے طاقتور ہتھیار قراردیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے خلاف عالمی جنگ میں تنازعات سے دوچار ممالک ایک کمزور کڑی ہیں، ایسے ممالک میں وبا کے خلاف دفاعی استعدادکو مضبوط کرنا وبا کے خلاف یقینی فتح کے لیے لازم اور قیام امن کی دیرپا کامیابیوں کی کلید ہے۔جانگ جون نے تنازعات سے دوچار تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے تجویز کردہ عالمی جنگ بندی کا نفاذ کریں ، انہوں نے اپیل کی کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کی حمایت کی جائے تاکہ مربوط پالیسی سازی کے استحکام سے عالمی برادری کو متحرک کیا جا سکے اور بین الاقوامی برادری تنازعات سے متاثرہ ممالک میں انسداد کورونا وبا کے لیے وسائل کی فراہمی کو فروغ دے سکے۔انہوں نے کہا کہ چین کورونا وبا سے متاثرہ ممالک کو طبی سامان کی فراہمی، تشخیص اور علاج کے تجربات کا تبادلہ اور وبا پرقابو پانے کے لیے مختلف ممالک میں اپنے طبی ماہرین بھیجنے کا خواہاں ہے۔








