اقوام متحدہ۔1دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی ایک سالانہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں اگلے برس تقریباﹰ 2 سو 35ملین بچوں، عورتوں اور مردوں کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہو گی۔ یہ بات عالمی ادارے کی انسانی بنیادوں پر امداد سے متعلق سالانہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہنگامی انسانی بنیادوں پر امداد کے کوآرڈینیٹر مارک …
کورونا کی وبا، ساڑھے 23 کروڑ انسانوں کو اگلے برس ہنگامی امداد کی ضرورت ہو گی، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔1دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی ایک سالانہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں اگلے برس تقریباﹰ 2 سو 35ملین بچوں، عورتوں اور مردوں کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہو گی۔ یہ بات عالمی ادارے کی انسانی بنیادوں پر امداد سے متعلق سالانہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہنگامی انسانی بنیادوں پر امداد کے کوآرڈینیٹر مارک لوکوک نے جنیوا میں یہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث تقریباﹰ ساڑھے 23 کروڑ انسان شدید نوعیت کے مسائل کا شکار ہو گئے ہیں۔ یہ تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں عالمی سطح پر ایڈز، تپ دق اور ملیریا کے باعث انسانی ہلاکتوں کی تعداد دوگنا ہو جانے کا خدشہ بھی ہے۔








