راولپنڈی ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے افسران و جوانوں میں فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کور ہیڈ کوارٹر لاہور میں منعقد ہوئی۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے فوجی افسران اور جوانوں میں اپنے اپنے شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اعزازات تقسیم کئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اعزازات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب میں فوجی افسران اور شہداءکے …
کور ہیڈ کوارٹر لاہور میںپاک فوج کے افسران و جوانوں میں فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے افسران و جوانوں میں فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کور ہیڈ کوارٹر لاہور میں منعقد ہوئی۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے فوجی افسران اور جوانوں میں اپنے اپنے شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اعزازات تقسیم کئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اعزازات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب میں فوجی افسران اور شہداءکے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران 22 افسران میں ستارہ امتیاز ملٹری‘ 28 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری)‘ 17 افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہداءکے میڈلز ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔








