واشنگٹن۔ 23 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی کی کوئی ریکارڈنگ نہیں ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے واضح کیا کہ کومی کے ساتھ وائٹ ہاوس میں ہونے والی ملاقات کی ریکارڈنگ نہیں کی گئی تھی۔ ٹرمپ کا یہ بیان ان کے پہلے دیے گئے بیان سے تضاد رکھتا …
کومی کی ریکارڈنگ نہیں کی گئی، امریکی صدر

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 23 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی کی کوئی ریکارڈنگ نہیں ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے واضح کیا کہ کومی کے ساتھ وائٹ ہاوس میں ہونے والی ملاقات کی ریکارڈنگ نہیں کی گئی تھی۔ ٹرمپ کا یہ بیان ان کے پہلے دیے گئے بیان سے تضاد رکھتا ہے، جس میں انہوں نے کومی کو بظاہر دھمکایا تھا کہ ’وہ امید کرتے ہیں کہ ان کی ملاقاتوں کی کوئی ریکاڈنگ‘ نہیں ہو گی۔ ٹرمپ نے کومی کو 9 مئی کو برطرف کیا تھا۔








