کووڈ۔19 کی وبا سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات پر پوری دنیا وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کر رہی ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی وبا سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات پر پوری دنیا وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کر رہی ہے ۔ بدھ کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے پاکستان کی کوششوں …

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی وبا سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات پر پوری دنیا وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کر رہی ہے ۔ بدھ کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے پاکستان کی کوششوں نے دنیا کے سامنے ایک مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا مطلب یہ نہیںکہ کووڈ۔19 کی وبا ملک سے ختم ہوچکی ہے۔ احتیاط نہ کرنے پر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سیاحتی مقامات اور دیگر سرگرمیوں میں احتیاط جاری رکھیں۔

مزید خبریں