کوویڈ 19 جیسی صورتحال پیش آنے کے دوران احتیاطی تدابیر کے حوالے سے قانون جلد ایوان میں پیش کردیا جائے گا، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 جیسی صورتحال پیش آنے کے دوران احتیاطی تدابیر کے حوالے سے حکومت کی جانب سے قانون جلد ایوان میں پیش کردیا جائے گا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں کشور زہرا نے تحریک پیش کی کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے قرنطینہ کی سہولیات کے لئے قومی ہنگامی اقدامات کا بل …

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 جیسی صورتحال پیش آنے کے دوران احتیاطی تدابیر کے حوالے سے حکومت کی جانب سے قانون جلد ایوان میں پیش کردیا جائے گا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں کشور زہرا نے تحریک پیش کی کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے قرنطینہ کی سہولیات کے لئے قومی ہنگامی اقدامات کا بل 2020ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ جس پر ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ ایس او پیز کے حوالے سے ایک بل پہلے ہی کابینہ سے منظور کرلیا گیا ہے تاہم اسے بھی قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا جائے اس کو وہاں زیرغور لایا جائے گا۔ اگر اس میں کوئی چیز ایسی ہوئی جو بہتر ہوئی تو اس کو بل میں شامل کردیا جائے گا۔ جس پر ایوان کی طرف سے اجازت ملنے پر انہوں نے بل ایوان میں پیش کیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

مزید خبریں