کویت سٹی۔ 27 ستمبر (اے پی پی)کویت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں کی تجدید کے لیے آئندہ ماہ سے ڈیجیٹل سہولت فراہمی شروع کر دی جائے گی جس سے 30 لاکھ غیر ملکی مستفید ہوسکیں گے۔کویتی اخبار کے مطابق کویت میں متعارف کرائے جانے والے ڈیجیٹل سہولت کے اس نظام سے مقیم غیر ملکی اپنے اور اہل خانہ کے اقامے خود کار طریقے سے تجدید کروا سکیں گے اس …
کویت میں اقاموں کی تجدید کا سافٹ ویئر یکم اکتوبر سے لانچ کر دیا جائے گا، تیس لاکھ غیر ملکی مستفید ہوں گے

مزید خبریں
کویت سٹی۔ 27 ستمبر (اے پی پی)کویت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں کی تجدید کے لیے آئندہ ماہ سے ڈیجیٹل سہولت فراہمی شروع کر دی جائے گی جس سے 30 لاکھ غیر ملکی مستفید ہوسکیں گے۔کویتی اخبار کے مطابق کویت میں متعارف کرائے جانے والے ڈیجیٹل سہولت کے اس نظام سے مقیم غیر ملکی اپنے اور اہل خانہ کے اقامے خود کار طریقے سے تجدید کروا سکیں گے اس کے لیے انہیں متعلقہ دفاتر کے چکر بھی نہیں لگانے پڑیں گے۔اس ضمن میں کویتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مقیم غیر ملکیوں کے لیے جاری کئے جانے والے رہائشی اقامہ کی تجدید کے لیے سافٹ ویئر تیار کرلیا گیا ہے جسے یکم اکتوبر سے لانچ کر دیا جائے گا۔








