دبئی ۔29اکتوبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کپتان بن گئے، بابر اعظم نے 26 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کئے۔ جمعہ کو قومی ٹیم کے کپتان نے یہ اعزاز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔ بابراعظم سے قبل یہ اعزاز بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا۔ ویرات …
کپتان بابر اعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کپتان بن گئے

مزید خبریں
دبئی ۔29اکتوبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کپتان بن گئے، بابر اعظم نے 26 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کئے۔
جمعہ کو قومی ٹیم کے کپتان نے یہ اعزاز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔ بابراعظم سے قبل یہ اعزاز بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا۔
ویرات کوہلی نے بطور کپتان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی 30 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کئے تھے۔ اس کے علاوہ بابر ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک ہزار رنز بنانے والے نویں کپتان ہیں۔








