اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی)پاکستان میں تعینات بنگلہ دیشی ہائی کمشنر طارق احسن نے کہا ہے کہ کھیل اور ثقافتی سرگرمیاں جغرافیائی، قومی، مذہبی اور رنگ و نسل کی سرحدوں کی پابند نہیںہوتیں، بنگلہ دیش عالمی امن کیلئے پر عزم ہے۔منگل کو بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کے مطابق یہ بات انہوں کمیشن کے ڈیفنس ونگ کی جانب سے رواں ہفتے اسلام آباد گالف کلب میں منعقدہ ”فرینڈ …
کھیل اور ثقافتی سرگرمیاں جغرافیائی، قومی، مذہبی اور رنگ و نسل کی سرحدوں کی پابند نہیںہوتیں، بنگلہ دیشی ہائی کمشنر طارق احسن
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی)پاکستان میں تعینات بنگلہ دیشی ہائی کمشنر طارق احسن نے کہا ہے کہ کھیل اور ثقافتی سرگرمیاں جغرافیائی، قومی، مذہبی اور رنگ و نسل کی سرحدوں کی پابند نہیںہوتیں، بنگلہ دیش عالمی امن کیلئے پر عزم ہے۔منگل کو بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کے مطابق یہ بات انہوں کمیشن کے ڈیفنس ونگ کی جانب سے رواں ہفتے اسلام آباد گالف کلب میں منعقدہ ”فرینڈ شپ گالف ٹورنامنٹ2017“کے موقع پر کہی ہے۔کمیشن کے مطابق ٹورنامنٹ کا مقصد دوستانہ تعلقات کو فروغ اور اسلام آباد میں مقیم سفارتکاروں کے درمیان رشتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ایک روزہ گالف ٹورنامنٹ میں7 خواتین سمیت 42 گالفرز نے حصہ لیا۔اس موقع بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے کہا کہ کھیل اور ثقافتی سرگرمیاں جغرافیائی،قومیت،مذہب اور رنگ و نسل کی سرحدوں سے ماوراءہوتی ہیں۔طارق احسن نے کہا کہ گالف کھیلنا اور دوست بنانا بنگلہ دیشی خارجہ پالیسی کا موٹو ہے۔انہوں نے کہا کہ دوستی سب کیساتھ دشمنی کسی کیساتھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش عالمی امن کی کوششوں کیلئے پرعزم ہے،اس لئے دوستانہ تعلقات اور روابط کے فروغ کیلئے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔مہمان خصوصی بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسن ڈپلومیٹک کارپس کے قائمقام ڈین تاجکستان کے سفیر شیر علی جانانوف نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیں۔








