اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):کیمیکلز کے شعبے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 6ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24-2023 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر )کے دوران ملک میں کیمیکلز کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری6ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 4 سالوں کے دوران …
کیمیکلز کے شعبے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران6ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):کیمیکلز کے شعبے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 6ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24-2023 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر )کے دوران ملک میں کیمیکلز کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری6ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ 4 سالوں کے دوران کیمیکلز کے شعبے میں مجموعی طور پر103.9ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔ مالی سال20-2019کے دوران کیمیکلز کے شعبے میں24.0ملین ڈالر، مالی سال 21-2020کے دوران 0.9ملین ڈالر ، مالی سال 22-2021 کے دوران 29.3ملین ڈالر ، 23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 49.7ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔









