کراچی۔1دسمبر (اے پی پی):حالیہ تعمیر شدہ 1100 میگا واٹ بجلى کى پىداوارى صلاحیت کے حامل اىٹمى بجلى گھر 2-K میں منگل سے اىٹمى ایندھن ڈالنے کا آغاز کر دیا گیا۔ کراچى کے ساحل کے قریب زىر تعمیر اس اىٹمى بجلى گھر ميں اىندھن ڈالنے سے قبل پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی سے ضابطےکى کارروائی کے مطابق اجازت لى گئی ۔ اس بات کا اعلان ایٹمى توانائی کمیشن کے ترجمان نے ایک …
کینوپ ٹو ایٹمى بجلى گھر میں فیول لوڈنگ کا آغاز

مزید خبریں
کراچی۔1دسمبر (اے پی پی):حالیہ تعمیر شدہ 1100 میگا واٹ بجلى کى پىداوارى صلاحیت کے حامل اىٹمى بجلى گھر 2-K میں منگل سے اىٹمى ایندھن ڈالنے کا آغاز کر دیا گیا۔ کراچى کے ساحل کے قریب زىر تعمیر اس اىٹمى بجلى گھر ميں اىندھن ڈالنے سے قبل پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی سے ضابطےکى کارروائی کے مطابق اجازت لى گئی ۔ اس بات کا اعلان ایٹمى توانائی کمیشن کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز کے زریعے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکى منج، چئیرمین ایٹمى توانائى کمیشن محمد نعیم ، ممبر پاور ایٹمى توانائی کمیشن اور چین کے اعلى عہدیداران موجود تھے ۔ ایٹمى بجلی گھر 2-K پریشرائزڈ واٹر ریئکٹر PWR ہے جو چائنیز HPR-1000 ٹیکنالوجی پر چلنے والا جدید خود کار حفاظتى نظاموں سے آراستہ تھرڈ جنریشن ایٹمى پاور پلانٹ ہے۔ اس کی تعمیر اگست 2015 میں شروع ہوئی اور اپریل 2021 میں تمام تر حفاظتى اور آپر یشنل جانچ کے بعد یہ بجلى کى باقاعدہ پیداوار شروع کر دے گا۔اسى طرز کا ایک اور پلانٹ 3- K بھى 2021 کے آخر تک اپنی پیداوار شروع کر دے گا۔جہاں اس پلانٹ کی تعمیر ایک خوش آئند امر ہے وہاں یہ بات بھى قابل ذکر ہے کہ کورونا کى حالیہ وبا کی مشکلات کے باوجود یہ پلانٹس تقریبا اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق تکمیل کے مراحل طے کر رہے ہیں ۔








