اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):کینیڈامیں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے دوران مسلسل اضافہ ہورہاہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کے نتیجہ میں ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ کارحجان جاری ہے، جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ یعنی جولائی تادسمبر2020 کی مدت میں کینیڈامیں مقیم پاکستانیوں نے 245.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ …
کینیڈامیں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):کینیڈامیں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے دوران مسلسل اضافہ ہورہاہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کے نتیجہ میں ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ کارحجان جاری ہے، جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ یعنی جولائی تادسمبر2020 کی مدت میں کینیڈامیں مقیم پاکستانیوں نے 245.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 74.8 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈامیں مقیم پاکستانیوں نے 140.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔دسمبر2020 میں کینیڈامیں مقیم پاکستانیوں نے 47.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجبکہ دسمبر2019 میں کینیڈامیں مقیم پاکستانیوں نے 25.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔







