نیویارک ۔24ستمبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا کے ساتھ اقتصادی عالمگیریت اور آزاد تجارت کے فروغ کے لیے قریبی رابطے اور ہم آہنگی کے لیے تیار ہے تاکہ ایک کھلی عالمی معیشت کی تشکیل میں مشترکہ کردار ادا کیا جا سکے۔شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ نے کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی سے ملاقات کے دوران کہی جو اقوام متحدہ کی جنرل …
کینیڈا کے ساتھ اقتصادی عالمگیریت اور آزاد تجارت کے فروغ کے لیے قریبی رابطے اور ہم آہنگی کے لیے تیار ہیں،چین
نیویارک ۔24ستمبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا کے ساتھ اقتصادی عالمگیریت اور آزاد تجارت کے فروغ کے لیے قریبی رابطے اور ہم آہنگی کے لیے تیار ہے تاکہ ایک کھلی عالمی معیشت کی تشکیل میں مشترکہ کردار ادا کیا جا سکے۔شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ نے کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی سے ملاقات کے دوران کہی جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہوئی۔ وزیرِ اعظم لی چیانگ نے کہا کہ چین اور کینیڈا کو توانائی، سبز ترقی، سیاحت اور دیگر شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چین کینیڈا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی امور پر بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔وزیرِ اعظم لی چیانگ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کینیڈا چینی کمپنیوں کو منصفانہ، شفاف اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ کینیڈا کو چین کے بارے میں درست رویہ اپنانا چاہیے، دونوں ممالک کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرنا چاہیے تاکہ باہمی تعاون کے سیاسی بنیاد کو مستحکم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین عالمی سطح پر آزاد تجارت اور کھلی معیشت کے فروغ کے لیے متعدد ممالک سے باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔









