کیپ ٹاﺅن ۔ 3 جنوری (اے پی پی)کیپ ٹاون میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنالئے، جنوبی افریقہ کو پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 54 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی ابھی 8 …
کیپ ٹاون ٹیسٹ، پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 177 رنز بنا کر آوٹ، جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنالئے
کیپ ٹاﺅن ۔ 3 جنوری (اے پی پی)کیپ ٹاون میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنالئے، جنوبی افریقہ کو پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 54 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی ابھی 8 وکٹیں باقی ہیں، اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 177 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، پاکستان کی طرف سے کپتان سرفراز احمد 56 اور شان مسعود 44 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہیں کر سکے۔ جمعرات کو جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کو اننگز کے آغاز میں ہی دباﺅ کا سامنا کرنا پڑا اور 54 کے مجموعی سکور پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور سرفراز احمد کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جنوبی افریقی بالروں کا پر اعتماد انداز میں سامنا نہ کر سکا، فخر زمان 1، امام الحق 8، اظہر علی 2 ، بابر اعظم 2، اسد شفیق 20، یاسر شاہ 5، محمد عباس صفر اور شاہین شاہ آفریدی 3 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ محمد عامر 22 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، جنوبی افریقہ کی جانب سے اولیوئیر نے 4 ، ڈیل سٹین نے 3، رابادا نے 2 اور فیلنڈر نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے پراعتماد انداز میں اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا اور دن کے اختتام تک دو وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا لئے، جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 56 کے مجموعی سکور پر گری جب ڈین ایلگر 20 انز بنا کر محمد عامر کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے جبکہ مارکرام 78 رنز بنا کر دن کے کھیل کی آخری گیند پر بولڈ ہوگئے، انہیں شان مسعود نے آﺅٹ کیا۔پہلے دن جب کھیل ختم ہوا تو ہاشم آملہ 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جبکہ جنوبی افریقہ کو پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید صرف 54 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔









