کراچی ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کے روز بھی مندی کی زد میں رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 48600 پوائنٹس سے کم ہو کر 48500 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاﺅ کا شکار رہیں، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 48400 پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا۔ بعد ازاں انڈیکس نے پوائنٹس ریکور تو کئے …
کے ایس ای 100 انڈیکس 156.75 پوائنٹس کی کمی سے 48523.41 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کے روز بھی مندی کی زد میں رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 48600 پوائنٹس سے کم ہو کر 48500 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاﺅ کا شکار رہیں، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 48400 پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا۔ بعد ازاں انڈیکس نے پوائنٹس ریکور تو کئے مگر انڈیکس 48500 پوائنٹس کی سطح تک محدوو ہو کر رہ گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 156.75 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 48680.16 پوائنٹس سے کم ہو کر 48523.41 پوائنٹس پر آگیا۔









