گذشتہ مالی سال2017-18ءکا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے58.48 فیصد زائد قرضے لئے ہیں، سٹیٹ بینک آف پاکستان

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال2017-18ءکا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے58.48 فیصد زائد قرضے لئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران حکومت کی جانب سے بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حاصل کردہ قرضوں کا حجم 1.439 کھرب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال2016-17ءکے دوران حکومتی قرضوں کا حجم 908 ارب …

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال2017-18ءکا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے58.48 فیصد زائد قرضے لئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران حکومت کی جانب سے بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حاصل کردہ قرضوں کا حجم 1.439 کھرب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال2016-17ءکے دوران حکومتی قرضوں کا حجم 908 ارب روپے رہا تھا۔