اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات میں 13.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق جولائی 2017ءسے لے کر جون 2018ءتک پاکستان نے برآمدات سے 23.228 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 13.74 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءمیں پاکستان نے برآمدات سے 20.422 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل …
گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات میں 13.74 فیصد اضافہ،جولائی 2017ءسے جون 2018ءتک برآمدات سے 23.228 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا،ادارہ شماریات
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات میں 13.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق جولائی 2017ءسے لے کر جون 2018ءتک پاکستان نے برآمدات سے 23.228 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 13.74 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءمیں پاکستان نے برآمدات سے 20.422 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ اس عرصے کے دوران درآمدات میں 15.10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2017-18ءکے دوران پاکستان نے درآمدات پر 60.898 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا جبکہ مالی سال 2016-17ءمیں درآمدات پر 52.910 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ کیا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں تجارتی خسارے کا حجم 37.670 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ مالی سال 2016ءمیں تجارتی خسارے کا حجم 32.488 ارب ڈالر تھا۔









