گزشتہ مالی سال کے دوران ریکارڈ 20 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول، زرمبادلہ کے قومی ذخائر 23 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 39فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے دوران پاکستان کو ریکارڈ 20ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں جبکہ زرمبادلہ کے قومی ذخائر 23ارب ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے اور دوران سال ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 39فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے دوران پاکستان کو ریکارڈ 20ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں جبکہ زرمبادلہ کے قومی ذخائر 23ارب ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے اور دوران سال ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 39فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق دوران سال تیل کی قیمت میں کمی سے حکومت کو بھرپور فائدہ حاصل ہوا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے دوران کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 2.525ارب ڈالر تک کم ہوگیا۔

Leave a Reply