گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ملکی کمپنیوں/ سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے ممالک کو بھیجے گئے منافع کی شرح میں 16.8 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16 ءکے دوران غیر ملکی کمپنیوں/ سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے ممالک کو بھیجے گئے منافع جات کی شرح میں 16.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے 1.912 ارب ڈالر کے منافع جات اپنے اپنے ممالک کو بھیجے گئے ہیں …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16 ءکے دوران غیر ملکی کمپنیوں/ سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے ممالک کو بھیجے گئے منافع جات کی شرح میں 16.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے 1.912 ارب ڈالر کے منافع جات اپنے اپنے ممالک کو بھیجے گئے ہیں جبکہ مالی سال 2014-15ءکے دوران غیرملکی کمپنیوں/ سرمایہ کاروں کی جانب سے 1.637 ارب ڈالر کے منافع جات منتقل کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جون 2016 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 96.1 ملین ڈالر کے منافع جات کی اپنے ممالک کو منتقلی کی ہے۔

Leave a Reply