اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے دوران مختلف منصوبوں کیلئے غیر ملکی معاونت امداد کی مد میں پاکستان کو 1.83ارب ڈالر کم وصول ہوئے ہیں۔ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کیلئے حکومت نے بجٹ میں غیر ملکی امداد معاونت کی مد میں 9.18ارب ڈالر کی وصولی کا تخمینہ لگایا تھا جبکہ مالی سال کے اختتام تک ملک کو اس حوالے …
گزشتہ مالی سال کے دوران مختلف منصوبوں کیلئے غیر ملکی امداد میں ایک ارب 83کروڑڈالر کی کمی
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے دوران مختلف منصوبوں کیلئے غیر ملکی معاونت امداد کی مد میں پاکستان کو 1.83ارب ڈالر کم وصول ہوئے ہیں۔ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کیلئے حکومت نے بجٹ میں غیر ملکی امداد معاونت کی مد میں 9.18ارب ڈالر کی وصولی کا تخمینہ لگایا تھا جبکہ مالی سال کے اختتام تک ملک کو اس حوالے سے دیگر ممالک اور اداروں اور ترقیاتی شراکتداروں سے 7.348ارب ڈالر کی وصولی ہوئی جو مجموعی بجٹ تخمینہ کا تقریباً 80فیصد بنتا ہے ۔ اسطرح مالی سال کے اختتام پر ملک کو غیر ملکی امداد معاونت کی مد میں ایک ارب 83کروڑ ڈالر کم وصول ہوئے ہیں۔








