اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے 11مہینوں میں جراحی اورطبی آلات کی برآمدات میں 13.28فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کرمئی 2018ءکے اختتام تک پاکستان نے سرجیکل اورطبی آلات کی برآمدات سے 348.579ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا، جو مالی سال 2016-17کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.28فیصدزیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17کے 11ماہ میں پاکستان نے سرجیکل اورطبی آلات کی برآمدات …
گزشتہ مالی سال کے 11مہینوں میں جراحی اورطبی آلات کی برآمدات میں 13.28فیصد اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے 11مہینوں میں جراحی اورطبی آلات کی برآمدات میں 13.28فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کرمئی 2018ءکے اختتام تک پاکستان نے سرجیکل اورطبی آلات کی برآمدات سے 348.579ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا، جو مالی سال 2016-17کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.28فیصدزیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17کے 11ماہ میں پاکستان نے سرجیکل اورطبی آلات کی برآمدات سے 307.723ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا تھا۔









