اسلام آباد ۔05 جولائی(اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں ملک میں سویابین آئل کی درآمدات میں مالی سال2016-17ءکے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی2018ءکے اختتام تک ملک میں 1لاکھ43 ہزار343 میٹرک ٹن سویا بین آئل کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ،سویا بین آئل کی درآمدات پراس عرصہ کے دوران 125.181ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیا گیا۔گزشتہ مالی سال کے اسی …
گزشتہ مالی سال کے11 ماہ میں ملک میں سویابین آئل کی درآمدات میں مالی سال2016-17ءکے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد ۔05 جولائی(اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں ملک میں سویابین آئل کی درآمدات میں مالی سال2016-17ءکے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی2018ءکے اختتام تک ملک میں 1لاکھ43 ہزار343 میٹرک ٹن سویا بین آئل کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ،سویا بین آئل کی درآمدات پراس عرصہ کے دوران 125.181ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیا گیا۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے 1لاکھ4ہزار245میٹرک ٹن سویابین آئل کی درآمدات کی تھیں۔









