گزشتہ چاربرسوں میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے حجم میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) حکومت نے گزشتہ چاربرسوں میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے حجم میں نمایاں اضافہ کیا،اس عرصہ کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) کا حجم بالترتیب 348.27ارب روپے سے بڑھا کر 800ارب روپے تک پہنچایا گیا،بنیادی ڈھانچے اور بجلی کی پیداوارسمیت متعدد بڑے بڑے منصوبوں کا آغاز کیا جاچکاہے جو بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں بدستور کلیدی اہمیت …

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) حکومت نے گزشتہ چاربرسوں میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے حجم میں نمایاں اضافہ کیا،اس عرصہ کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) کا حجم بالترتیب 348.27ارب روپے سے بڑھا کر 800ارب روپے تک پہنچایا گیا،بنیادی ڈھانچے اور بجلی کی پیداوارسمیت متعدد بڑے بڑے منصوبوں کا آغاز کیا جاچکاہے جو بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں بدستور کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔وزارت خزانہ کے حکام نے اے پی پی سے گفتگو میں اس حوالے سے اہم منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ اقتصادی اورمالیاتی پالیسیوں کی تشکیل میں سٹیٹ بنک آف پاکستان سمیت تمام متعلقہ شراکت داروں کی سفارشات شامل کی گئیں ہیں ۔

Leave a Reply