گستاخانہ خاکوں سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں‘ اس معاملے پر سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں‘ اس معاملے پر سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں سے سب کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے …

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں‘ اس معاملے پر سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں سے سب کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے پیغمبرﷺ کی حرمت پر اپنے جذبات کو ترجیح دیں گے تو یہ ہمارے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہوگا۔ حضورﷺ کی شان میں گستاخی ہوئی ہے۔ اس پر پوری قوم مضطرب ہے۔ قوم کو امید ہے کہ یہ پارلیمان یک زبان ہوکر اس اہم ایشو پر متفقہ لائحہ عمل اختیار کرے گا۔ سیاست کے لئے بہت ساری چیزیں موجود ہیں۔ اس اہم معاملے پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت اور اپوزیشن کے سینئر نمائندوں کے درمیان اتفاق رائے کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس دس منٹ تک ملتوی کرنے کی درخواست کی جس پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس دس منٹ کے لئے ملتوی کردیا۔