گلف فوڈ ایکسپو 2018میں (کل ) سے دبئی میں شروع ہورہی ہے

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) یو ایس ایڈ کے تعاون سے 13پاکستانی زرعی کمپنیاں دبئی میں منعقدہ گلف فوڈ ایکسپو 2018میں حلال گوشت سمیت دیگر مصنوعات کی نمائش کرینگی جو (کل)18فروری سے شروع ہو رہی ہے،بین الاقوامی نمائش 22فروری تک جاری رہے گی۔ پانچ روزہ نمائش میں 120ملکوں سے پانچ ہزار سے زائد نمائش کنندگان اور 95ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ایکسپو میں شرکت سے …

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) یو ایس ایڈ کے تعاون سے 13پاکستانی زرعی کمپنیاں دبئی میں منعقدہ گلف فوڈ ایکسپو 2018میں حلال گوشت سمیت دیگر مصنوعات کی نمائش کرینگی جو (کل)18فروری سے شروع ہو رہی ہے،بین الاقوامی نمائش 22فروری تک جاری رہے گی۔ پانچ روزہ نمائش میں 120ملکوں سے پانچ ہزار سے زائد نمائش کنندگان اور 95ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ایکسپو میں شرکت سے پاکستانی زرعی برآمدات کو فروغ اور پاکستانی زرعی کمپنیوں کو بین الاقوامی خریداروں کیساتھ روابط کا موقع ملے گا۔